لبنان

مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کے مدیر سے لبنان دفتر کے وفد کی ملاقات

ثقافتی و فلاحی موسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کے لبنان دفتر کے ایک وفد نے، محترمہ شادیہ یاسین کی سربراہی میں، مؤسسہ مصباح الحسینؑ اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی سے شہر کربلا میں ملاقات اور گفتگو کی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کے لبنان دفتر کے وفد نے جنوبی لبنان سے نقل مکانی کرنے والے افراد اور پناہ گزینوں کی خدمت کے لئے صیدا شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں انجام دی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

ان امدادی اقدامات میں راشن پیکٹوں کی تقسیم، گرم کھانے کی فراہمی، مجالسِ حسینیؑ کا انعقاد اور آگاہی و شعور بیدار کرنے کے لئے تعلیمی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد شامل تھا۔

وفد کی سربراہ نے ثقافتی و رفاہی مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کے مدیر کی جانب سے حاصل ہونے والی مادی اور معنوی حمایت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی نے لبنان دفتر کے اراکین کی انسانی خدمات اور مختلف طبقات و ادیان سے تعلق رکھنے والے تمام ضرورت مند افراد تک مادی و معنوی امداد پہنچانے میں ان کے خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر حدیثِ شریف: "لوگوں کی حاجت روائی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، لہذا اس سے پریشانی محسوس نہ کرو۔” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی حاجات پوری کرنا اللہ تعالیٰ کی جانب سے آپ لئے ایک نعمت ہے، لہٰذا اس خدمت سے کبھی تھکنا نہیں چاہیے۔

شیخ مصطفیٰ محمدی نے ضرورت مندوں کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button