مقدس مقامات اور روضے

مجمعِ جهانی ہیئات و مواکبِ حسینی کے نمائندہ وفد کا مقدس شہر کربلا میں خدماتی اور ثقافتی مراکز کا دورہ

مجمعِ جهانی ہیئات و مواکبِ حسینی کے نمائندہ وفد کا مقدس شہر کربلا میں خدماتی اور ثقافتی مراکز کا دورہ

مجمعِ جهانی ہیئات و مواکبِ حسینی کا نمائندہ وفد، جو مقدس شہر کربلا میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی عالمی فاؤنڈیشن سے وابستہ ہے، ایامِ اربعین کے دوران اپنی میدانی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقدس شہر کربلا میں متعدد مواکب، ثقافتی مراکز اور خدمت رسانی کرنے والے اداروں کا دورہ کیا۔

اس پروگرام کے دوران مجمعِ جهانی ہیئات و مواکبِ حسینی کے نمائندہ وفد نے حوزۂ علمیہ کربلا کے استاد درسِ خارج آیۃ اللہ شیخ عبدالکریم حائری کی علمی نشست میں شرکت کی۔

اسی طرح حوزۂ علمیہ علامہ ابن فہد حلی کے شرعی استفتاءات کے خیمے کا دورہ اور اس حوزے کے مدیرِ مسئول حجۃ الاسلام شیخ منتظر شهرستانی سے ملاقات اور گفتگو بھی وفد کی اہم سرگرمیوں میں شامل رہی۔

اس کے بعد مجمعِ جهانی ہیئات و مواکبِ حسینی کے نمائندہ وفد نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا دورہ کیا اور اس ادارہ کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس عالمی تنظیم کے ارکان کی سرگرمیوں کا سلسلہ موکب الساقی میں شبِ اربعین کی مجلسِ عزاء میں شرکت، نیز موکب شباب مسلم بن عقیل علیہ السلام اور موکب انصار الحسین علیہ السلام کے دورے کے ساتھ جاری رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button