عراق
دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرنے والی عراقی طالبہ کا منفرد کارنامہ
دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرنے والی عراقی طالبہ کا منفرد کارنامہ
عراق کی ایک نو عمر طالبہ اور ہائی اسکول کی طالبہ "زینب” نے غیر معمولی محنت، لگن اور تیز رفتار یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 دن کے مختصر عرصے میں قرآنِ کریم کے تمام 30 پارے مکمل حفظ کر لئے۔
الفرات نیوز کے مطابق نجف اشرف کے قرآنی اساتذہ اور علمی حلقوں نے اس طالبہ کی غیر معمولی صلاحیت، گہری توجہ اور آیاتِ الٰہی کو مضبوطی سے یاد رکھنے کی استعداد کو سراہا۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ، قابلِ تقلید مثال اور قرآنِ کریم سے وابستگی کی مؤثر ترغیب قرار دیا۔




