اربعین حسینی

ایک آسٹریلوی زائر کی زبانی اربعینِ حسینی کی خدمت و مہمان نوازی کی ثقافت کا شاندار اظہار

سڈنی سے تعلق رکھنے والے ایک زائر نے اربعین حسینیؑ کے پیدل سفر کو بیان کرتے ہوئے ایثار، اخلاص اور بے مثال مہمان نوازی کے ایسے مناظر پیش کئے جو دلوں کو چھو لینے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک تک 80 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے دوران راستے بھر قائم مواکب زائرین کی چوبیس گھنٹے، مکمل طور پر مفت اور بغیر کسی مالی غرض کے خدمت کرتے ہیں۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق اس زائر نے کہا کہ خدامِ حسینی نہ صرف زائرین کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کی خدمت کو اپنے لیے ایک عظیم اعزاز سمجھتے ہیں۔

ان کے بقول اربعین کا یہ عظیم اجتماع حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے خالص محبت، عاجزی، ایثار اور گہری عقیدت کا بے مثال مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button