ہندوستان
ہندوستان پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ، امت شاہ سے جواب دینے کا مطالبہ
ہندوستان پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ، امت شاہ سے جواب دینے کا مطالبہ
بھارتی پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن جماعتوں نے جنتر منتر احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پیلیٹ گن کے استعمال، رام مندر عطیات معاملے اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر شدید احتجاج کیا۔
راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں نے مارچ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے ایوان میں آ کر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو پارلیمنٹ میں آ کر بیان دینا چاہیے اور اپوزیشن بحث کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایوان میں جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔




