پہلی بار عراقی بس زائرین کو ایران لے گئی؛ زائرینِ حسینی کی آمد و رفت میں سہولت کا نیا قدم

اربعین حسینیؑ کے بابرکت ایام کے موقع پر اور حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے، زائرین کی راحت اور بارڈر پر انتظار میں کمی کے لئے نئے بنیادی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے تاکہ عتباتِ عالیات کی زیارت کا سفر مزید آسان ہو جائے۔
خبر رساں ایجنسی "مڈل ایسٹ نیوز” نے بارڈر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پہلی بار کئی عراقی بسیں کربلا اور نجف اشرف کے مقدس شہروں سے اربعین کے زائرین کو براہِ راست اور بارڈر کے صفر پوائنٹ پر اترے یا گاڑی تبدیل کئے بغیر، بین الاقوامی "خسروی بارڈر” کے راستے ایران کے اندر منتقل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ اہم پیش رفت اربعین حسینیؑ کے زائرین کی آمد و رفت میں نمایاں سہولت کا باعث بنی ہے۔
اسی سلسلہ میں 110 بسوں کی عارضی برآمد کی رسمی کارروائی بھی اسی کسٹم کے ذریعہ مکمل کی گئی تاکہ زائرینِ حسینیؑ کی عتباتِ عالیات کی طرف نقل و حمل زیادہ تیزی اور آسانی سے انجام پائے۔




