علم اور ٹیکنالوجی
ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق: فل کریم دودھ کی مصنوعات سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر نہیں بڑھتا
ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق: فل کریم دودھ کی مصنوعات سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر نہیں بڑھتا
سائنس کی نئی تحقیق نے دودھ کی چکنائی سے پرہیز سے متعلق پرانی ہدایات کو چیلنج کر دیا ہے۔
"انٹرنیشنل جرنل آف نیوٹریشن” میں شائع ہونے والی ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، 74 زیادہ وزن والے بالغ افراد پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3 بار فل کریم دودھ کی مصنوعات کے استعمال سے وزن، کولیسٹرول اور میٹابولک عوامل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ان مصنوعات کے استعمال سے کیلشیم، پروٹین اور وٹامن D کی فراہمی کے ساتھ بلڈ پریشر میں کمی بھی ہوتی ہے۔




