عراق

اربعین حسینیؑ کا سیکیورٹی پلان کامیاب؛ دنیا کے 172 ممالک سے 5 ملین غیر ملکی زائرین کی شرکت اور عتباتِ عالیات عراق میں 226 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات

اربعین حسینیؑ کا سیکیورٹی پلان کامیاب؛ دنیا کے 172 ممالک سے 5 ملین غیر ملکی زائرین کی شرکت اور عتباتِ عالیات عراق میں 226 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات

اربعین حسینیؑ کی باشکوہ اور ملینی مشایہ کی زیارت رواں سال بھی دنیا کے 172 مختلف ممالک سے 5 ملین غیر ملکی زائرین کی بے مثال شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس عظیم روحانی اجتماع نے ایک بار پھر عراق کی سرزمین پر پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام کے اتحاد اور عظمت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بے مثال زیارت مواکب کی چوبیس گھنٹے مینجمنٹ اور خدمات کے ساتھ مکمل امن و امان میں منعقد ہوئی۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ سعد معن نے ایک پریس کانفرنس میں اربعین کے سیکیورٹی پلان کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ رواں سال کا بنیادی ہدف شہروں کو عسکری بنانے سے روکنا تھا اور زائرین کے تحفظ کے لئے 226 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے فرائض انجام دیے۔

"مڈل ایسٹ نیوز” ویب سائٹ کے مطابق، سیکیورٹی اداروں اور خدماتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے لاکھوں زائرین کی رواں آمد و رفت میں اہم کردار ادا کیا۔

پولیس اور بارڈر فورسز کی جانب سے ملک میں داخلی پوائنٹس پر کنٹرول، بارڈرز پر آمد و رفت میں سہولت اور پیدل راستوں پر نمایاں و غیر نمایاں نگرانی کی بدولت لاکھوں عاشقانِ حسینیؑ بغیر کسی سیکیورٹی تشویش کے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے نظریات سے تجدیدِ بیعت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسی سلسلہ میں سیکیورٹی اور مذہبی کمیٹیوں کے ذمہ داروں نے عراقی عوام کی بے مثال مہمان نوازی اور مواکبِ حسینی کے خادموں کے مخلصانہ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بے مثال ہم آہنگی کو پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام کے اتحاد کی روشن مثال اور نمونہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button