اربعین حسینی
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دامت برکاتہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے ’’وہیل چیئر زائر‘‘ منصوبے کے تحت زائرینِ اربعین کی خدمت کا سلسلہ جاری

کربلائے معلیٰ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دامت برکاتہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اربعینِ حسینی 1448ھ کے موقع پر عظیم حسینی منصوبے کے تحت "وہیل چیئر زائر” پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت درجنوں رضاکار وہیل چیئرز کے ذریعہ ضعیف العمر، بیمار اور جسمانی طور پر معذور زائرین کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مقدس تک پہنچانے اور زیارت کی ادائیگی میں ان کی معاونت کر رہے ہیں۔
’’وہیل چیئر زائر‘‘ منصوبہ عظیم حسینی منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے، جو ہر سال خدمت گزار انجمنوں اور مواکب کی معاونت، زائرین کے لئے زیارت کو آسان بنانے اور مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دامت برکاتہ کی ہدایات و سفارشات کی روشنی میں عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔




