
الکفیل یونیورسٹی نے زائرینِ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی طبی معاونت کے مقصد سے نجف اشرف میں اپنے خدماتی موکب کے اندر ایک خصوصی طبی و صحتی مرکز قائم کیا ہے۔
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ اطلاعات کے مطابق، الکفیل یونیورسٹی کے طبی عملے اور میڈیکل سائنسز کی مختلف فیکلٹیوں کے طلبہ و طالبات مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ شعبوں میں زائرین کو طبی معائنہ، علاج اور صحتی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
یہ رضاکارانہ اقدام نہ صرف زائرین کی طبی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ طلبہ کے لئے سماجی ذمہ داری ادا کرنے اور عملی میدان میں پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے کا بھی بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔




