پاکستان

بنگلورو میں 34واں سالانہ حسین ڈے کنونشن؛ امام حسین علیہ السلام کا پیغام عالمی امن، انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد قرار

بنگلورو میں 34واں سالانہ حسین ڈے کنونشن؛ امام حسین علیہ السلام کا پیغام عالمی امن، انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد قرار

بنگلورو کے رچمنڈ ٹاؤن میں واقع شیعہ آرامگاہ میں 34واں سالانہ حسین ڈے کنونشن منعقد ہوا، جس میں مختلف مذاہب کے علماء، ارکانِ پارلیمنٹ، سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافیوں، دانشوروں، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کا موضوع "عالمی امن کے لئے سیکولرازم” تھا۔

مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو حق، انصاف، آزادی، انسانی وقار اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ابدی استعارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لئے ظلم کے خلاف استقامت، عدل کے قیام اور انسانی اقدار کے تحفظ کا لازوال پیغام ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن صرف انصاف، باہمی احترام، مذہبی رواداری اور آئینی اقدار کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

مقررین نے آغا سلطان کی قیادت میں گزشتہ تین دہائیوں سے جاری حسین ڈے کنونشن کو بین المذاہب مکالمے، قومی یکجہتی اور امام حسین علیہ السلام کے عالمگیر پیغامِ حق و انسانیت کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button