کراچی میں نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلےمیں گرفتار
کراچی میں نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلےمیں گرفتار
کراچی میں سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نیوز رضویہ سوسائٹی کے رہائشی نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن چوک سچل سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 20 سالہ رحیم اللہ ولد امین اور 20 سالہ شیر افضل ولد عثمان کے ناموں سے کی گئی اور گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا۔
ایس ایچ او سچل انسپکٹر امین کھوسو نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم رحیم اللہ نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 14 جولائی 2023ء کو سچل تھانے کی حدود پی سی ایس آئی آر لیبارٹر محمد خان گوٹھ اسکیم 33 میں 41 سالہ سید حسنین حیدر نقوی ولد سید سجاد حیدر نقوی کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ماضی میں انتہاء پسند سنیوں نے پاکستان میں متعدد شیعہ دینی، مذہبی، علمی، عزائی اور قومی شخصیات کو شہید کیا ہے۔




