شیعہ مرجعیت

آخرت سے غفلت انسان کی گمراہی کی اصل وجہ، کربلا حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ: آغا سید حسن موسوی الصفوی

آخرت سے غفلت انسان کی گمراہی کی اصل وجہ، کربلا حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ: آغا سید حسن موسوی الصفوی

بڈگام: صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی انفرادی و اجتماعی گمراہی کی اصل وجہ آخرت سے غفلت اور دنیا کی بے جا محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہے، جہاں امام حسین علیہ السلام نے دین اور حق کی خاطر عظیم قربانی پیش کرکے انسانیت کو ابدی پیغام دیا۔

انہوں نے معاشرے میں قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات، تقویٰ، دینی معرفت اور اخلاق حسنہ کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی ایمان، عمل صالح، صبر اور حق کی نصرت میں ہے۔ خطبے کے اختتام پر انہوں نے عالم اسلام اور امت مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button