کربلائے معلیٰ میں مرکزِ آدم نے لوٹے گئے سرکاری اموال کی واپسی کے طریقۂ کار پر غور کیا

کربلائے معلیٰ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مرکزِ حقوقِ انسانی آدم نے "لوٹے گئے سرکاری اموال کی واپسی کے طریقۂ کار” کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا، جس میں اساتذہ، تحقیقی مراکز کے سربراہان اور یونیورسٹیز سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔
اس نشست میں مرکزِ آدم کے محقق علاء ابراہیم الحسینی نے بدعنوانی کے خلاف مؤثر کارروائی اور چوری شدہ سرکاری اموال کی واپسی کی اہمیت پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
شرکائے نشست نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی حکومت اور عدالتی اداروں کی جانب سے بدعنوان عناصر کا احتساب اور لوٹے گئے اموال کی واپسی کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ حمایت ہیں، لہٰذا معاشرے کو چاہیے کہ وہ ان اقدامات کی تائید کرے اور متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔
نشست میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں حائل چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس ناسور کے مؤثر تدارک کے لئے عملی اور قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔




