اربعین حسینیخبریںہندوستان

عراق پر مبینہ سعودی حملے کے خلاف شیعہ تنظیموں کا احتجاج، مذمتی بیانات جاری

لکھنؤ: آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری جنرل و ترجمان مولانا مرزا یعسوب عباس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق پر مبینہ سعودی حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اربعین حسینی کے موقع پر جب لاکھوں زائرین کربلا کی جانب رواں دواں ہیں، ایسے وقت میں عراق پر حملہ انسانیت اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔

مولانا مرزا یعسوب عباس نے اپنے بیان میں سعودی عرب اور عالمی استعمار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سعودی حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ برادری صدیوں سے مظالم کا سامنا کرتی آئی ہے اور آج بھی مختلف علاقوں میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر ادارۂ مقصدِ حسینی کے زیر اہتمام علماء کے ایک اجلاس میں بھی عراق، عراقی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے عراق پر مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور مقدس مقامات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button