عشق کا سبق؛ اربعین کے زائرین کی خدمت میں دو ننھے بہن بھائی کی مثالی خدمت
عشق کا سبق؛ اربعین کے زائرین کی خدمت میں دو ننھے بہن بھائی کی مثالی خدمت
عراق کے صوبہ ذی قار کے علاقے النشوہ سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بہن بھائی، دانیال اور نورہان، نے بچپن ہی سے اپنی والدہ سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی محبت اور خدمت کا درس حاصل کیا ہے۔
اسی تربیت سے متاثر ہو کر ان دونوں بچوں نے زائرینِ اربعین کے راستے میں اپنی استطاعت کے مطابق ایک سادہ سا موکب قائم کیا ہے، جہاں وہ کسی صلے یا ستائش کی خواہش کے بغیر زائرین کی خدمت انجام دے رہے ہیں، تاکہ اس بابرکت سفر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
الکفیل چینل کے مطابق، کم عمری میں کیا جانے والا یہ خوبصورت اقدام ثقافتِ حسینی کے تسلسل اور عراقی خاندانوں میں زائرینِ اربعین کی میزبانی کی عظیم روایت کے نسل در نسل منتقل ہونے کی روشن مثال ہے۔
دانیال اور نورہان نے اپنے اس چھوٹے سے موکب کے ذریعے خود کو عشقِ حسینی اور ایثار کے راستے کے خادموں میں شامل کر لیا ہے۔




