عراق
کرکوک کے جنوبی علاقوں میں داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کا وسیع آپریشن
کرکوک کے جنوبی علاقوں میں داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کا وسیع آپریشن
عراق کی انسدادِ دہشت گردی فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش کے باقی ماندہ عناصر کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد صوبہ کرکوک کے جنوب میں واقع بشیر کے نواحی علاقوں میں ایک وسیع اور ہدفی فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، اس پیشگی کارروائی کے نتیجے میں عراقی سکیورٹی فورسز اور داعش کے دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید اور براہِ راست مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
عراقی فورسز اس وقت بھی اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور باقی ماندہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔




