ہندوستان: مسلم نام کی وجہ سے مکان نہ ملنے کا دعویٰ، نام تبدیلی کے لئے خاتون کی ہائی کورٹ سے رجوع
ہندوستان: مسلم نام کی وجہ سے مکان نہ ملنے کا دعویٰ، نام تبدیلی کے لئے خاتون کی ہائی کورٹ سے رجوع
گجرات کے وڈودرا میں ایک 66 سالہ خاتون نے مسلم نام کی وجہ سے کرایہ پر مکان حاصل کرنے میں مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا سابقہ عیسائی نام بحال کرنے کے لئے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
خاتون، جو مرکزی حکومت کی ریٹائرڈ ملازمہ اور بیوہ ہیں، نے بتایا کہ وہ عیسائی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، لیکن مسلمان شخص سے شادی کے بعد انہوں نے مسلم نام اختیار کر لیا تھا۔ شوہر کے انتقال کے بعد وہ دوبارہ اپنے میکے اور پرانی شناخت سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں۔
خاتون کے مطابق وڈودرا کے بعض غیر مسلم علاقوں میں مسلم نام کی وجہ سے انہیں رہائش حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، اسی سماجی صورتحال کے باعث وہ نام تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کا مقصد کسی قانونی ذمہ داری سے بچنا نہیں بلکہ سماجی مسائل کا سامنا کرنا ہے۔
گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس نرجر دیسائی کی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کے 27 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔




