ہندوستان:آسام میں سیلاب سے 31 اموات، کئی ریاستوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی
ہندوستان:آسام میں سیلاب سے 31 اموات، کئی ریاستوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی
ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ آسام سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات کے بعد سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے، جبکہ 16 اضلاع میں 5.64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برہم پتر سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور فوج، این ڈی آر ایف و دیگر ادارے راحت رسانی میں مصروف ہیں۔
ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ سے کئی علاقوں میں نقصان ہوا، جبکہ جموں و کشمیر میں بارش، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 23 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہیں۔ خراب موسم کے سبب امرناتھ، ویشنو دیوی اور دیگر یاترائیں معطل کر دی گئی ہیں۔
ناگالینڈ کے مون ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اروناچل پردیش کے کئی اضلاع بھی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔




