شیعہ مرجعیت

اگر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے حرج یا ضرر لاحق ہو تو یہ واجب نہیں رہتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے حرج یا ضرر لاحق ہو تو یہ واجب نہیں رہتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست پیر، 5 صفر 1448ھ کو منعقد ہوئی، جس میں حسبِ معمول شرکاء کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

اس موقع پر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے وجوب کی شرائط بیان کرتے ہوئے فرمایا: اس فریضہ کے واجب ہونے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں انسان کو حرج (شدید مشقت) یا ضرر (نقصان) لاحق نہ ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا:  اگر کسی شخص کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر انجام دینے کی وجہ سے حرج یا ضرر کا سامنا ہو یا اس کا معقول اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں اس پر یہ فریضہ واجب نہیں رہتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button