ایران
ایران کا غیر ضروری سفر مؤخر کریں، ہندوستانی سفارت خانے کی شہریوں کو ہدایت
ایران کا غیر ضروری سفر مؤخر کریں، ہندوستانی سفارت خانے کی شہریوں کو ہدایت
ایران میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران کا غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارت خانے نے ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، صرف ناگزیر صورت میں ہی سفر کریں، حالات پر مسلسل نظر رکھیں اور اگر ممکن ہو تو دستیاب تجارتی یا دیگر سفری ذرائع سے ایران چھوڑنے پر غور کریں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور حالات میں کسی بھی اہم تبدیلی کی صورت میں نئی سفری ہدایات فوری طور پر جاری کی جائیں گی تاکہ ہندوستانی شہری بروقت اور محفوظ فیصلے کر سکیں۔




