خبریںعراق

فرانس کے سفیر کی روضۂ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

فرانس کے سفیر پیٹرک ڈوریل نے پیر کے روز ایک سرکاری وفد کے ہمراہ کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر حاضری دی۔

اس موقع پر آستانۂ مقدس حسینی کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سفیرِ فرانس اس سے ایک روز قبل اتوار کو کربلا کے گورنر سے بھی ملاقات کر چکے تھے، جہاں باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی نون کے مطابق، پیٹرک ڈوریل نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی عراق کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک کی زیارت، بالخصوص اربعین حسینی کے ایام میں، ایک منفرد اور غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس عظیم مذہبی اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔

آستانۂ مقدس حسینی کے ذمہ داران نے سفیرِ فرانس کو اربعین حسینی کی عالمی، دینی اور انسانی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام آزادی، عدل، انسانی وقار اور ظلم کے خلاف استقامت کی عالمگیر علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین‌ علیہ السلام کا پیغام انسانیت، انصاف اور ظلم کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام ہے، جو ہر دور کے انسان کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button