شیعہ مرجعیت

بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں حضرت رقیہ بنت الحسین علیہما السلام کی یاد میں مجلسِ عزا کا انعقاد

عالمی یوم حضرت رقیہ بنت الحسین علیہما السلام  اور آپ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے، آج 5 صفر 1448ھ کو شہرِ مقدس قم میں بیت مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

اس پُرحزن موقع پر عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی موجودگی میں حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے غم میں عزاداری کی۔

مجلس سے حجۃ الاسلام حائری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی کم سن دخترِ گرامی حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کا پرسوز تذکرہ کیا، جسے سن کر حاضرین اشک بار ہو گئے اور اہلِ بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی مظلومیت پر گریہ و زاری کی۔

مجلس کے اختتام پر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورِ پُرنور، عالمِ اسلام کے امن و سلامتی اور دنیا بھر کے شیعیانِ اہلِ بیت علیہم السلام کی نصرت، حفاظت اور نجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button