عراق
کرکوک سے تاریخی ’’یا زینبؑ‘‘ شاہراہ کے ذریعہ زائرینِ اربعین کا پیدل سفر کربلائے معلیٰ کی جانب شروع
کرکوک سے تاریخی ’’یا زینبؑ‘‘ شاہراہ کے ذریعہ زائرینِ اربعین کا پیدل سفر کربلائے معلیٰ کی جانب شروع
صوبہ کرکوک سے ہزاروں عاشقانِ امام حسینؑ نے تاریخی ’’یا زینبؑ‘‘ شاہراہ کے ذریعہ کربلائے معلیٰ کی جانب اپنے پیدل سفر کا آغاز کر دیا۔ یہ وہ تاریخی راستہ ہے جسے واقعۂ کربلا کے بعد قافلۂ اسیرانِ اہلِ بیت علیہم السلام کی گزرگاہ قرار دیا جاتا ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، مقامی سکیورٹی اور خدماتی اداروں نے اس راستے پر زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
شاہراہ کے مختلف مقامات پر عوامی مواکب بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کے لئے پانی، کھانا اور آرام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کا سفر محفوظ، منظم اور سہولت کے ساتھ جاری رہ سکے۔




