خبریںعراق

کربلائے معلیٰ میں انجمن جبل الصبر سلام اللہ علیہا کے زیرِ اہتمام خواتین کے لئے مفت سلائی کڑھائی کا تربیتی کورس شروع

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ اداروں میں شامل انجمن برائے ثقافتی و اقتصادی ترقیِ خواتین و اطفال "جبل الصبر سلام اللہ علیہا” کی جانب سے کربلائے معلیٰ میں واقع مرکز جنۃ العطاء میں خواتین کے لئے سلائی اور دستکاری کی مفت تربیتی کلاسوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ کورس خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی عملی مہارتوں میں اضافہ کرنے اور سلائی و دستکاری کے میدان میں تجربہ حاصل کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو خواتین اور بچیوں کے ملبوسات کی سلائی، عبا کی سلائی، بنائی (Knitting)، کروشیا (Crochet)، مختلف دستکاریوں اور کڑھائی (Embroidery) کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ کلاسز ہر ہفتہ جمعرات کے روز مرکز جنۃ العطاء میں منعقد ہوں گی۔

اس کورس میں شرکت کے لئے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے، اور یہ مکمل طور پر مفت ہے۔ کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کو مرکز کی جانب سے شرکت کا باضابطہ سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button