نجف اشرف میں "امیرالمؤمنین علیہ السلام کے سیاسی اصول اور عصرِ حاضر میں ان کا عملی اطلاق” کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد
نجف اشرف میں "امیرالمؤمنین علیہ السلام کے سیاسی اصول اور عصرِ حاضر میں ان کا عملی اطلاق” کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد
نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ نجف سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (NCSS) کے زیرِ اہتمام "امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبات میں نمایاں سیاسی اصول اور عصرِ حاضر میں ان کا عملی اطلاق” کے عنوان سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ زینب مہدی نے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی حضرت مالک اشتر علیہ السلام کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں اسلامی سیاسی فکر کے اہم اصول بیان کیے۔
انہوں نے موجودہ سماجی و سیاسی حالات میں ان تعلیمات سے استفادے کے عملی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اور عدل، انسانی اقدار، اخلاق اور احساسِ ذمہ داری پر مبنی معاشرے کے قیام میں ان اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔




