اسلامی دنیا

او آئی سی خواتین وزراء کانفرنس اختتام پذیر؛ مسلم ممالک میں خواتین کی مؤثر شمولیت پر زور

او آئی سی خواتین وزراء کانفرنس اختتام پذیر؛ مسلم ممالک میں خواتین کی مؤثر شمولیت پر زور

پاکستان میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین وزراء کی نویں کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

دو روزہ اجلاس میں 57 رکن ممالک کے تقریباً 190 نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خواتین کے سماجی، سیاسی، تعلیمی اور معاشی کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے انہیں پائیدار ترقی اور اسلامی دنیا کی ہمہ جہت پیش رفت کا اہم ستون قرار دیا گیا۔

کابل ناؤ (KabulNow) کے مطابق او آئی سی کے نائب سکریٹری جنرل طارق علی بخیت نے کہا کہ کانفرنس کی سفارشات پر مؤثر عمل درآمد کے لئے رکن ممالک کی مستقل سیاسی وابستگی اور مناسب مالی و انتظامی وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ یا ملک حقیقی ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر افغانستان میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم اور روزگار پر عائد پابندیوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔

جنہیں متعدد دینی علماء انسانی وقار اور اسلام کی عدل و رحمت پر مبنی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button