کویت

کویت میں آیت اللہ سید احمد شیرازی کے گھر میں مجالسِ عزائے محرم کا اختتام

کویت میں آیت اللہ سید احمد شیرازی کے گھر میں مجالسِ عزائے محرم کا اختتام

کویت میں مرجعِ عالیقدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ العالی کے فرزند آیۃ اللہ سید احمد شیرازی کے گھر میں یکم محرم سے جاری مجالسِ سوگواری و عزاداری، 18 محرم الحرام کی شب کو اختتام پذیر ہوئیں۔

یہ مجالس مسلسل اٹھارہ شب تک منعقد رہیں جن میں متعدد برجستہ دینی و ثقافتی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عزادارانِ حسینی نے شرکت کی۔

ان مجالس کے خطیب نے تحریک کربلا کے مختلف ابعاد اور اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ کو بیان کیا، جبکہ شرکاء نے نوحہ و عزاداری کے ذریعہ شہدائے دشتِ کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button