شیعہ میڈیا اور ادارے

امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور میں ممتاز خطباء اور ذاکرین کی تکریم، یادگاری اسنادِ تقدیر پیش کی گئیں

مقدس شہر کربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے ٹاور میں ممتاز مذہبی شخصیات، خطباء اور ذاکرینِ اہلِ بیت علیہم السلام کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس تقریب میں شیخ عباس عبدالواحد السعدی، شیخ صادق عبدالسلام، ملا مرتضیٰ فاضل اور نوجوان حسینی امجد لؤی نے شرکت کی۔

مہمان شخصیات نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی، مدیرِ امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس، سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دینی و میڈیا سرگرمیوں کے فروغ، نیز اربعینِ حسینیؑ کے لیے تیار کئے جانے والے خصوصی پروگراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

اس موقع پر شعائرِ حسینیؑ کے احیاء اور ترویج کے سلسلہ میں ان مذہبی شخصیات کی گراں قدر، مخلصانہ اور انتھک خدمات کے اعتراف میں مدیرِ امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس اور ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی کی جانب سے انہیں یادگاری اسنادِ تقدیر پیش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button