شیعہ میڈیا اور ادارے

کربلائے معلیٰ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دامت برکاتہ کے سامنے قائم موکبِ طلابِ علومِ دینیہ زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت میں مصروف

زیارتِ اربعین حسینی کے ایام میں کربلائے معلیٰ کی شارعِ امام علی علیہ السلام پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دامت برکاتہ کے سامنے قائم موکب طلاب علوم دینیہ زائرینِ حضرت امام حسین علیہ السلام کو دینی، ثقافتی اور علمی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ موکب ایامِ اربعین کے دوران دینی، علمی اور ثقافتی شخصیات کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ یہاں اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، ان کے شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں اور انہیں دینی رہنمائی و مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

اس موکب کی دیگر سرگرمیوں میں ثقافتی مواد، دینی کتب اور مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دامت برکاتہ کی علمی و فکری تصانیف کی تقسیم بھی شامل ہے۔

اس کا مقصد اسلامی معارف کی ترویج، اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور زائرین کو دینی معارف سے مزید روشناس کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button