ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں ماہِ محرم کی سالانہ مجالسِ عزا اختتام پذیر

نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں ماہِ محرم کی سالانہ مجالسِ عزا اختتام پذیر

مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفترِ نجف اشرف میں ماہِ محرم الحرام کی سالانہ مجالسِ عزا کی آخری مجلس کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

یہ مجالس عزا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایامِ عزا کے موقع پر منعقد کی گئیں، جن میں علماء، فضلاء، طلابِ علومِ دینیہ اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ماہِ محرم کے آغاز سے ہی مختلف عزائی پروگراموں کے ذریعہ اس دفتر میں تحریک عاشورا کی یاد اور اس کے پیغام کو زندہ رکھا گیا۔

اختتامی مجلس میں بھی حاضرین نے مذہبی خطاب سماعت کیا، جبکہ مرثیہ خوانی اور عزاداری کی مجالس میں شرکت کرکے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کی بارگاہ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button