ہندوستان

ہندوستان :ٹیلی گرام کو پائریٹیڈ مواد ہٹانے کا حکومتی حکم

ہندوستان :ٹیلی گرام کو پائریٹیڈ مواد ہٹانے کا حکومتی حکم

مرکزی حکومت نے ڈیجیٹل پائریسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی گرام کو نوٹس جاری کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود پائریٹیڈ فلمیں، ویب سیریز اور او ٹی ٹی مواد فوری طور پر ہٹایا جائے۔

حکومت نے 15 دن کے اندر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے تقریباً 3,142 ایسے ٹیلی گرام چینلز کی نشاندہی کی ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی مواد پھیلا رہے تھے۔ ساتھ ہی حکومت نے ٹیلی گرام اور سگنل سے یوزر نیم فیچر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی وضاحت طلب کی ہے تاکہ شناخت کی چوری اور آن لائن دھوکہ دہی جیسے جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button