یورپ

فرانس میں شدید گرمی کی لہر، 2 ہزار سے زائد اموات

فرانس میں شدید گرمی کی لہر، 2 ہزار سے زائد اموات

فرانس میں جون کے آخری ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کے باعث 2 ہزار 25 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حتمی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

زیادہ تر متاثرین 45 سال سے زائد عمر کے افراد، خصوصاً بزرگ شہری ہیں۔

پیرس اور گرد و نواح سب سے زیادہ متاثر رہے، جبکہ اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

ماہرین نے اس غیر معمولی گرمی کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید شدید ہیٹ ویوز سے خبردار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button