عراق

عراق کے شہر الشطرہ میں محرم کے دوسرے عشرے کی مجالس و عزاداری کا اہتمام

عراق کے شہر الشطرہ میں محرم کے دوسرے عشرے کی مجالس و عزاداری کا اہتمام

آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں سے ایک، ہیئت الشعائر الحسینیہ الشطرہ، ماہ محرم الحرام کی دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی سوگواران حسینی کی کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ عزاداری کی مجالس برپا کر رہی ہے۔

مجلس میں حجت الاسلام جمال حسناوی نے خطاب کرتے ہوئے نہضتِ عاشورا کی تعلیمات و معارف اور شعائر حسینی کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نیز اہل بیت علیہم السلام کے ذاکرین عباس موسوی اور حیدر الخزائی نے مرثیہ خوانی و نوحہ خوانی کے ذریعے مجلس کی فضا کو حضرت سید الشہداء علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کی یاد سے معطر کر دیا۔

یہ مجلس اہل بیت علیہم السلام کے سوگواروں اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی پرجوش شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button