غذائی تحفظ کے میدان میں عراق کی غیر معمولی خودکفالت؛ لاکھوں ٹن اسٹریٹجک گندم کا ذخیرہ اور برآمدی معیار کے آٹے کی پائیدار پیداوار
غذائی تحفظ کے میدان میں عراق کی غیر معمولی خودکفالت؛ لاکھوں ٹن اسٹریٹجک گندم کا ذخیرہ اور برآمدی معیار کے آٹے کی پائیدار پیداوار
عراق نے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور عالمی معاشی چیلنجوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لئے زرعی شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ کی بھرپور سرپرستی اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ملک غلہ پیداوار میں خودکفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، جس سے شہریوں کی غذائی ضروریات کے تحفظ کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، عراقی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے 50 لاکھ (5 ملین) ٹن گندم پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدی معیار کے آٹے کی تیاری میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایک مضبوط اور پائیدار اسٹریٹجک ذخیرہ بھی قائم کر لیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ اسٹریٹجک ذخیرہ عراقی شہریوں کے لیے حکومتی امدادی راشن پروگرام کی ضروریات کو 2007 کے اختتام تک مکمل طور پر پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو گندم کی درآمد سے بڑی حد تک بے نیاز ہونے میں مدد ملے گی اور غذائی تحفظ مزید مستحکم ہوگا۔




