ہندوستان
منی پور میں دوبارہ تشدد، 15 مکانات نذرِ آتش، سکیورٹی فورسز تعینات
منی پور میں دوبارہ تشدد، 15 مکانات نذرِ آتش، سکیورٹی فورسز تعینات
بھارت کی ریاست منی پور کے کامجونگ ضلع میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائمول کوکی گاؤں کے کم از کم 15 مکانات کو آگ لگا دی، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئیں۔
واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم متعدد خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ایک دوسرے گاؤں پر حملے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دی۔




