افغانستانخبریں

افغانستان میں واٹس ایپ کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ فراڈ سے متعلق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کی وارننگ

افغانستان میں بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے کا واٹس ایپ پر کوئی بھی سرکاری اکاؤنٹ موجود نہیں۔

اس ادارہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعل ساز عناصر کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد جعلی شناخت اختیار کرکے امداد یا ہجرت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادارہ نے زور دے کر کہا کہ اس کی تمام خدمات مکمل طور پر مفت ہیں اور کسی بھی خدمت کے عوض کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

کابل سے شائع ہونے والے روزنامہ 8 صبح کے مطابق، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر سرکاری ذرائع یا غیر مصدقہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور نہ ہی کسی کو رقم ادا کریں۔ اگر کسی مشتبہ سرگرمی یا فراڈ کا سامنا ہو تو فوری طور پر ادارے کی مفت ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں جاری معاشی بحران اور مختلف پابندیوں کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جعل ساز عناصر اس نوعیت کی دھوکا دہی کی وارداتوں میں زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button