یورپ

انگلینڈ میں بچوں کی ذہنی صحت کا بحران، ہر 10 میں سے ایک بچہ ذہنی بیماری میں مبتلا

انگلینڈ میں بچوں کی ذہنی صحت کا بحران، ہر 10 میں سے ایک بچہ ذہنی بیماری میں مبتلا

انگلینڈ میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت سے متعلق صورتِ حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو ذہنی صحت کے علاج کے لئے ریفر کیا گیا، جبکہ اب ہر 10 میں سے ایک بچے میں کسی نہ کسی ذہنی بیماری کی تشخیص ہو رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ذہنی صحت کی خدمات کے لیے ریفرلز کی تعداد 2018-19 کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں بے چینی (Anxiety) کو مدد حاصل کرنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ آٹزم کے کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق این ایچ ایس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ذریعے ذہنی صحت کی خدمات بہتر بنا کر بچوں اور نوجوانوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button