یورپ

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، 1300 سے زائد اضافی اموات؛ صحت کے نظام پر دباؤ

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، 1300 سے زائد اضافی اموات؛ صحت کے نظام پر دباؤ

یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جس سے اسپتالوں اور امدادی اداروں پر دباؤ بڑھ گیا۔ فرانس میں تقریباً ایک ہزار اضافی اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ جرمنی کے شہر لیپزگ میں شدید گرمی کے باعث ٹرام سروس معطل کر دی گئی کیونکہ سڑکوں کا اسفالٹ اور ٹرام کی پٹریاں متاثر ہوئیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کا بنیادی ڈھانچہ اس شدت کی گرمی سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button