ایشیاء

نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ترکیہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر احمد داود اوغلو کی شدید تنقید

نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ترکیہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر احمد داود اوغلو کی شدید تنقید

ترکیہ کے سابق وزیرِ اعظم اور مستقبل پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اوغلو نے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور متعدد ویب سائٹس کی بندش پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 115 سے زائد یونیورسٹی اساتذہ، ماحولیاتی کارکنوں اور بائیں بازو سے وابستہ افراد کی گرفتاری تشویش ناک ہے، اور خبردار کیا کہ عدالتی نظام کو معاشرے کو خوف زدہ کرنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، احمد داود اوغلو نے ان سیکیورٹی اقدامات کو محض نمائشی قرار دیتے ہوئے ترک حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے ہی شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے سفارتی محاذ پر اپنی صلاحیت اور اقتدار کا مظاہرہ کرے اور خطہ میں اسرائیل سے درپیش چیلنجوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button