ہندوستان

پورے ہندوستان میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملک بھر میں مجالس و جلوسِ عزا

پورے ہندوستان میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے تمام بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا جبکہ متعدد مقامات پر ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئے۔

نئی دہلی، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراشٹر، تلنگانہ، کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں ہزاروں عزاداروں نے جلوسِ عزا میں شرکت کی۔ عزاداروں نے علم، تعزیہ، تابوت اور شبیہ ذوالجناح کی زیارت کی اور امام حسین علیہ السلام اور اُن کے وفادار رفقا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جلوسوں کے دوران نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ماتم کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف مقامات پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں پانی، دودھ اور شربت کی تقسیم کی گئی جبکہ نیاز اور تبرک بھی وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ علمائے کرام اور خطباء نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے فلسفۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کے پیغامِ حریت، عدل اور انسانیت پر روشنی ڈالی۔

یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے راستے بند اور متبادل انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button