ہندوستان
باڑمیر میں مساجد کے خلاف کارروائی پر احتجاج، ہندو برادرانِ وطن بھی حمایت میں اترے میدان میں

راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر میں مبینہ انہدامی کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق چار سرحدی اضلاع میں تقریباً 350 مساجد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ مقامی ہندو برادری نے بھی سڑکوں پر نکل کر مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے صرف مساجد کو نشانہ بنانے پر اعتراض کیا۔
جماعتِ اسلامی راجستھان کے صدر نظام الدین نے صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احتجاج کے باعث انتظامیہ کی کارروائیوں کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے، جبکہ اے پی سی آر نے اس معاملے میں عدالت سے رجوع کیا ہے۔




