امریکہ
لاطینی امریکہ میں نوائے عاشورا کی گونج؛ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں حسینی عزاداری کا انعقاد
لاطینی امریکہ میں نوائے عاشورا کی گونج؛ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں حسینی عزاداری کا انعقاد
حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپؑ کے وفادار اصحاب کی جانسوز شہادت کی یاد میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو، جو ملک کا سب سے بڑا شہر اور جنوبی امریکہ کے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، میں مجالسِ عزا اور عزاداری کی پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کئے گئے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق اس روحانی اور مذہبی اجتماع میں اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکاروں، شیعہ مسلمانوں اور مقامی باشندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مجالسِ عزا، مرثیہ خوانی، مقامی زبانوں میں دینی و مذہبی خطابات اور سینہ زنی کے ذریعہ واقعۂ کربلا کے عظیم پیغام کو اجاگر کیا گیا۔




