خبریںلبنان

بیروت میں واقع حسینیہ حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا میں خواتین کے لئے خصوصی مجالسِ عزا کا انعقاد

محرم الحرام 1448 ہجری کے پہلے عشرے کے دوران، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے (الضاحیہ الجنوبیۃ) میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے زیرِ سرپرستی مراکز میں سے ایک، حسینیہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا میں مجالسِ عزائے حسینی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ مجالس محرم الحرام کی پہلی تیرہ راتوں میں اہلِ بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والی خواتین کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوتی ہیں۔ پروگرام میں مجالسِ عزا، مرثیہ و نوحہ خوانی، مذہبی خطابات اور نہضتِ عاشورا کے پیغام اور معارف کی ترویج شامل ہے۔

حسینیہ حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا ان مجالس کے ذریعہ خواتین کے درمیان ثقافتِ عاشورا کے فروغ، اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی اشاعت اور شعائرِ حسینی کے احیاء و تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button