لبنان

جنوبی لبنان میں مضیف حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی محرم الحرام کی سرگرمیوں کا آغاز

جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے نواحی علاقہ حومین الفوقا میں واقع، مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے زیرِ سرپرستی قائم مضیفِ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے علاقے میں جاری دشوار حالات کے باوجود ماہِ محرم الحرام 1448 ہجری کی مناسبت سے اپنی مذہبی و خدماتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مضیف کے خدام نے حسینی پرچم بلند کرکے اور عزاداروں کی خدمت کے لئے موکب قائم کرکے شعائرِ حسینی سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد، آپؑ کے پیغامِ حق و عدالت اور عاشورا کے ابدی اہداف کو زندہ رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ سرگرمیاں محرم الحرام کے عزائی پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، جن کا مقصد حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے سوگواروں کی خدمت، شعائرِ حسینی کے فروغ اور پیغامِ کربلا کی ترویج ہے۔

مقامی خدام کے مطابق موجودہ حالات کے باوجود عزاداریِ سیدالشہداء علیہ السلام اور خدمتِ عزاداران کا سلسلہ پوری عقیدت اور جذبۂ ایمانی کے ساتھ جاری رہے گا، کیونکہ یہی ثقافتِ عاشورا اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام سے وفاداری کا عملی اظہار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button