دنیا

روس کے تاریخی شہر دربند میں عشرۂ محرم کی عزاداری کا آغاز

دربند، داغستان: جمہوریہ داغستان کے تاریخی شہر دربند میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی شیعہ مسلمانوں نے عشرۂ محرم کی عزاداری کا آغاز کر دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شہر بھر کے حسینی عزادار بڑی تعداد میں مساجد اور حسینیہ جات، بالخصوص دربند کی تاریخی جامع مسجد میں شرکت کر کے مجالسِ عزا، مرثیہ خوانی اور ذکرِ مصائبِ امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کا اہتمام کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، عزاداری کی یہ مجالس مقامی روایات اور ثقافتی آداب کے مطابق منعقد کی جا رہی ہیں، جو قفقاز کے شیعہ مسلمانوں کی شعائرِ حسینی سے گہری وابستگی اور اپنی مذہبی شناخت کے تحفظ کی عکاس ہیں۔

مقامی شیعہ برادری ہر سال کی طرح اس سال بھی عشرۂ محرم کے دوران مختلف مذہبی پروگراموں کے ذریعے واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہے اور امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات و پیغامِ عاشورا کو اجاگر کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button