دہلی اور این سی آر میں عشرۂ اول کی مجالسِ عزا کا آغاز

محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ملک کے دارالحکومت دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں عشرۂ اول کی مجالسِ سید الشہداءؑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مختلف امام بارگاہوں، مساجد، عزاخانوں اور مومنین کے گھروں میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں علماء و ذاکرین فلسفۂ کربلا اور سیرتِ امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
شیعہ جامع مسجد دہلی میں شب 9 بجے منعقد ہونے والی مجالس سے مولانا سید اقرار رضا عابدی خطاب کر رہے ہیں، جبکہ انجمن حیدری رجسٹرڈ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ مرداں، جور باغ میں شب 8 بجے مجلس منعقد ہو رہی ہے جس سے مولانا سید عزادار حسین خطاب کر رہے ہیں۔
امامیہ ہال میں شام 5 بجے مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں مولانا سید کیف علی تقوی خطاب فرما رہے ہیں۔ اسی طرح باب العلم، اوکھلا وہار میں شب ساڑھے 8 بجے مجلس سے مولانا سید تصدیق حسین، مسجد امام علی نقیؑ جعفر آباد میں شب 9 بجے مولانا سید رضوان حیدر، جبکہ درگاہ پنجہ شریف مزار شہید رابع میں شب 8 بجے مولانا سید کلبِ رشید خطاب کر رہے ہیں۔ کربلا میور وہار میں منعقد ہونے والی مجالس سے مولانا محسن تقوی خطاب کر رہے ہیں۔
شمال مشرقی دہلی کے علاقے برہم پوری میں واقع حیدری ہال میں عشرۂ مجالس کو مولانا اظہر عباس خطاب کر رہے ہیں۔ امام باڑہ خریجی میں مولانا سید ظفر عباس، مسجد شیعہ علی بسنت روڈ میں مولانا نادر مرزا دہلوی، کربلا ڈکشن پوری میں مولانا معصوم علی اور مسجد زہراؑ گوتم پوری میں مولانا سید طیب نقوی مجالس سے خطاب کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عزاخانہ گلدستۂ زہراؑ، چاندنی محل دریا گنج میں شب 10 بجے منعقد ہونے والی مجلس سے مولانا فیض عباس نقوی خطاب فرما رہے ہیں۔
دہلی اور این سی آر کے دیگر عزاخانوں، مساجد اور مومنین کے گھروں میں بھی عشرۂ اول کی مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف علماء اور ذاکرین امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔




