خبریں

ماہِ محرم کی آمد پر آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی کا پیغام؛ شعائرِ حسینی کے احیاء اور معاشرتی آگہی کے فروغ پر زور

ماہِ محرم الحرام اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد ہونے والے ایامِ عزا کی آمد کے موقع پر مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے ایک اہم پیغام جاری فرمایا، جس میں آپ نے تحریک کربلا کو زندہ رکھنے کے حوالے سے امتِ مسلمہ کی ذمہ داریوں اور فرائض کو بیان فرمایا۔

آپ نے واقعۂ کربلا کے مظلوم شہداء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے تمام مؤمنین سے اپیل کی کہ وہ مجالسِ عزا کے انعقاد اور شعائرِ حسینی کے احیاء کے لئے پہلے سے زیادہ عزم و ارادے کے ساتھ کوشش کریں اور اس مقصد کے لئے تمام جائز اور پسندیدہ ذرائع سے استفادہ کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے شعائرِ حسینی کی ہدایت بخش اور تہذیب ساز اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ عاشورا کا پیغام محض ایک روایتی سوگ نہیں، بلکہ انسانی اور اسلامی اقدار کے استحکام اور فروغ کا ایک عظیم ذریعہ ہے۔

آپ نے اپنے پیغام میں خطباء، واعظین اور مبلغین کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کے سامنے اعلیٰ اخلاقی و عملی نمونوں کو پیش کرنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزید برآں آپ نے تاکید فرمائی کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ کی عمیق اور بصیرت افروز تشریح، اس نورانی تحریک کے معرفت بخش پہلوؤں کو آشکار کرتی ہے اور مؤمنین میں ایک بیدار، با شعور اور فعال شخصیت کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button