
بحرین کے علاقے الدراز میں محبانِ امام حسین علیہ السلام نے ماہِ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کا پرچم عزا بلند کیا۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، شیعہ مسلمانوں کی یہ مذہبی اور روایتی سرگرمی ایسے وقت میں انجام پائی جب حکومتی حکام نے شہروں اور عوامی مقامات پر عزاداری کی علامتوں اور نشانات کے قیام کے حوالے سے سخت پابندیاں اور محدودیتیں عائد کر رکھی تھیں۔
اس کے باوجود اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے اپنی عاشورائی شناخت اور حسینی وابستگی کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے غم و ماتم کے سیاہ پرچم گھروں، گلیوں اور مختلف مقامات پر نصب کئے اور ماہِ محرم کے آغاز کا اعلان کیا۔




