اسلامی دنیاتاریخ اسلام

یوم وفات حضرت علی بن جعفر علیہ السلام؛ ایک امامزادہ اور اہل بیت کے سچے راوی

27 ذی الحجہ، حضرت علی بن جعفر علیہ السلام کے وصال کا دن ہے، جو "العریضی” کے لقب سے مشہور تھے اور امام صادق علیہ السلام کے چھوٹے بیٹے تھے۔

وہ ایک ربانی عالم، ممتاز راوی اور ایسی شخصیت تھے جنہوں نے بے مثال خضوع اور انکساری کے ساتھ اپنی پوری عمر اہل بیت علیہم السلام کے معارف کی نشر و اشاعت کے لئے وقف کر دی۔

اس بارے میں ہمارے ساتھی کی رپورٹ پر توجہ فرمائیے:

27 ذی الحجہ 210 ہجری کو امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند حضرت علی بن جعفر علیہ السلام برسوں خدمت دین اور اہل بیت علیہم السلام کے معارف کے فروغ کے بعد شہر مقدس قم میں وفات پا گئے۔

وہ خاندان عصمت و طہارت کی روشن ترین ہستیوں میں سے تھے اور تاریخ تشیع میں معتبر و مورد اعتماد راویوں میں شمار ہوتے ہیں۔

کتبِ رجال اور حدیثی منابع کے مطابق، جناب علی بن جعفر علیہ السلام نے چار معصوم اماموں یعنی امام جعفر صادق، امام موسیٰ کاظم، امام علی رضا اور امام محمد تقی جواد علیہم السلام کی خدمت کا شرف حاصل کیا۔

ان کی حدیثی تصانیف جیسے "مسائل علی بن جعفر”، "الحلال و الحرام” اور "المناسک” آج بھی شیعہ فقہ کے قیمتی منابع میں شامل ہیں۔

اس عظیم عالم کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ان کی مقامِ امامت سے گہری معرفت تھی۔

محمد بن حسن عمار کی روایت کے مطابق، علی بن جعفر مسجد النبی میں امام محمد تقی جواد علیہ السلام کو دیکھتے ہی بغیر جوتے اور ردا کے ان کے استقبال کے لئے دوڑے اور ان کے دست مبارک کو بوسہ دیا۔

جب اطراف کے لوگوں نے اس عمل پر سوال کیا تو فرمایا: "اللہ تعالی نے اس نوجوان کو امامت کا شرف دیا ہے، نہ کہ مجھے ان سفید داڑھی کے ساتھ۔ پس میں اس کا بندہ ہوں۔”

وہ مدینہ سے ہجرت کے بعد کچھ عرصہ کوفہ میں اور پھر قم میں مقیم رہے اور وہیں وفات پائی۔

ان کا مزار مطہر قم میں خیابان چہارمردان کے آخر میں، باغ بہشت قبرستان کے سامنے واقع ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے عاشقوں کی زیارت گاہ ہے۔

تاریخی منابع کے مطابق، دو دیگر مقامات بھی ان کی منسوب قبر کے طور پر مشہور ہیں: ایک مدینہ کے قریب "عریض” گاؤں میں، جو ان کی ابتدائی قیام گاہ تھی، اور دوسرا سمنان شہر سے باہر، جسے مقامی لوگ بڑی عقیدت سے دیکھتے ہیں۔

مسعودی نے اپنی کتاب میں ان کے وصال کا سال 233 ہجری اور عمر 72 سال درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button